اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ سیل)اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کرلیے۔ اس طرح اب تک 123 ارکان کے استعفے منظور ہوچکے ہیں۔نئے استعفوں کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی ختم ہوگئی۔ تاہم اب تک الیکشن کمیشن سے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ استعفے اسپیکر قومی اسمبلی نے چند دن قبل منظوری کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے، اسپیکر نے 43 ارکان کے استعفے منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو بھجوادی ہے جو الیکشن کمیشن کو موصول بھی ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سردار طالب نکئی اور نواز الٰہی کے استعفے منظور نہیں ہوئے ان 2ارکان نے چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی اور اسمبلی میں پڑھی جا چکی ہے۔ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان ایوان کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے ذرائع نے بتایا ہےکہ اسپیکر نے 22 جنوری کو باقی 43 اراکین کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے تھے اس لیے 23جنوری کو ای میل اور واٹس ایپ درخواستیں خلاف ضابطہ تھیں، استعفے 22 جنوری کو منظور کیے گئے تھے اس لیے 23 جنوری کو واپسی کی درخواستیں غیر مؤثر تھیں۔ ذرائع کے مطابق 22 جنوری کو اسد قیصر اور فواد چوہدری نے میڈیا ٹاک میں باقی اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور تحریک انصاف کے 122اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔جن ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کئے گئے ان میں ریاض فتیانہ ، سردار طارق حسین ، محمد یعقوب شیخ ، مرتضیٰ اقبال ،سردار محمد خان لغاری، حاجی امتیاز چوہدری، لال چند اور جواد حسین شامل ہیں۔نوشین حامد، منزہ حسن، صائمہ ندیم ، تاشفین صفدر، صوبیہ کمال خان، ظل ہما، رخسانہ نوید کا استعفیٰ بھی منظور، غزالہ سیفی اورطارق صادق بھی لسٹ میں شامل ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ 8 روزکے اندر113 استعفیٰ منظور کئے۔پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان چھٹی کی درخواست کے باعث بچ گئے، سردار طالب نکئی اور نواز الٰہی کے استعفے منظور نہ ہوئے، اسپیکر نے مزید 43 استعفے پرانی تاریخوں میں منظورکئے، پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان ایوان کا حصہ ہیں۔
کراچی نوازشریف نے کہا ہے کہ اگرنریندر مودی خودپاکستان کا دورہ کرتے تو یہ بہت بہتر ہوتا لیکن مجھے امید ہے کہ...
کوئٹہبلوچستان اسمبلی میں سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز ڈومکی کی وفات پر مشترکہ تعزیتی قرارداد منظور...
اسلام آباد متروکہ وقف املاک بورڈ چیئر مین کا عہدہ 17ماہ سے خالی ؛سائلین پر یشان ، انصاف فراہمی کا عمل رک گیا ،...
کراچی بھارت اور کینیڈا کے درمیان اُس وقت سفارتی کشیدگی بڑھ گئی جب کینیڈا نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے...
کراچیسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ طور پر تیسری بار حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔خبرایجنسی کے مطابق شمالی...
لاہور 27فلسطینی میڈیکل کے طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا۔فلسطینی میڈیکل کے طلبہ تعلیم کے حصول کے لئے...
اسلام آباد چینی وزیر اعظم لی چیانگ کو آج ایوان صدر کی خصوصی تقریب میں ملک کااعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے...
کوئٹہ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی صوبے کی خوبصورت اقدار اور روایات سے جڑے...