اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی رواں سال کیلئے پائیدار ترقی کے اہداف پروگرام کیلئے تین ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی آج منظوری دیگی، یہ رقم ارکان اسمبلی کےذریعے خرچ کی جائے گی ، ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا جس میں 54 نئی ادویات کی ریٹیل قیمتوں کو مقرر کرنے اور ایک دوائی کی ریٹیل قیمت میں اضافہ کی منظوری دی جائیگی اس کی سفارش ڈرگ پرائس کمیٹی نے اپنے 52ویں اجلاس میں دی ہے، ای سی سی میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ( پی سی سی سی ) کے ملازمین کو پنشن اور الائوئنسز کی ادائیگی کیلئے 66 کروڑ66لاکھ40ہزارر وپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی جائیگی، پاکستان ایل این جی لمیٹڈاورمیسرز سوکر کمپنی کے مابین فریم ورک معاہدے کی منظوری کا بھی امکان ہے، ای سی سی میں ہالہ بلاک میں آدم ایکس ون ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن کیلئے توسیع ، گدو مین عمیر ایس ای ون میں ٹیسٹنگ ویل کی توسیع کی منظوری بھی دی جائیگی ، ای سی سی میں سپریم کورٹ کی عمارت کی مرمت اور مختلف شہروں میں ججوں کے رہائشی ریسٹ ہائوسز اور ذیلی دفاتر کی مرمت اور مینٹیننس کیلئےاضافی فنڈز مختص کرنے کا بھی امکان ہے، ای سی سی میں گندم کی پری شپمنٹ انسپکشن کے انعقاد کیلئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے 6انٹرنیشنل پری شپمنٹ انسپکشن ایجنسیز کی منظوری کا امکان ہے۔
کراچی نوازشریف نے کہا ہے کہ اگرنریندر مودی خودپاکستان کا دورہ کرتے تو یہ بہت بہتر ہوتا لیکن مجھے امید ہے کہ...
کوئٹہبلوچستان اسمبلی میں سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز ڈومکی کی وفات پر مشترکہ تعزیتی قرارداد منظور...
اسلام آباد متروکہ وقف املاک بورڈ چیئر مین کا عہدہ 17ماہ سے خالی ؛سائلین پر یشان ، انصاف فراہمی کا عمل رک گیا ،...
کراچی بھارت اور کینیڈا کے درمیان اُس وقت سفارتی کشیدگی بڑھ گئی جب کینیڈا نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے...
کراچیسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ طور پر تیسری بار حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔خبرایجنسی کے مطابق شمالی...
لاہور 27فلسطینی میڈیکل کے طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا۔فلسطینی میڈیکل کے طلبہ تعلیم کے حصول کے لئے...
اسلام آباد چینی وزیر اعظم لی چیانگ کو آج ایوان صدر کی خصوصی تقریب میں ملک کااعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے...
کوئٹہ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی صوبے کی خوبصورت اقدار اور روایات سے جڑے...