کوئٹہ سمیت بلوچستان میں شدیدسردی ‘گیس وبجلی بند، مصائب میں اضافہ

25 جنوری ، 2023

کوئٹہ /اندرون بلوچستان(آن لائن+نامہ نگاران)کوئٹہ‘ زیارت‘ قلات ‘ مچ ‘ نوشکی‘پشین مسلم باغ توبہ کاکڑی توبہ اچکزئی سمیت بلوچستان کے زیادہ ترعلاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے زیارت میں درجہ حرارت منفی 15تک گرنے سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے تودوسری جانب سوئی گیس اور بجلی کی اعلانیہ بندش کے باعث صارفین کو شدیدمصائب کاسامنا کرناپڑرہاہےاوروہ مہنگے داموں متبادل ایندھن استعما ل کرنے پرمجبور ہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ زیارت قلات مچ نوشکی مستونگ ، سوراب، پنچپائی کانک، پشین ،کان مہترزئی ، مسلم باغ ، توبہ اچکزئی ، توبہ کاکڑی میں شدید سردی کی لہر برقرارہے زیارت میں درجہ حرارت منفی 15‘قلات میں منفی 12کوئٹہ میں منفی 10اورنوشکی میں منفی چھ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاصوبائی دارالحکومت میں دن بھر یخ بستہ ہوائیں چلتی رہیں جس کے باعث نظام زندگی مفلوج اور کاروبار بری طرح متاثر رہا تاجروں نے سرشام ہی دکانیں بند کردیں جبکہ گرم ملبوسات ، خشک میوہ جات، یخنی ،سوپ اور ہوٹلوں پر رش دیکھنے میں آیاسوئی گیس کی بندش‘ پریشر میں کمی اوربجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث صارفین کو مصائب کاسامنا کرناپڑرہاہے جبکہ پانی جمنے سے خواتین کو امور خانہ داری میں بھی شدیدمشکلات درپیش ہیں لوگ مہنگےد اموں سوختنی لکڑی، کوئلہ ، ایل پی جی اور مٹی کا تیل استعمال کرنے پرمجبور ہیںسڑکوں پر پانی جمنے سے موٹرسائیکل پھسلن کے باعث متعدد شہری گرکرزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں قلات سے نامہ نگار کے مطابق قلات اورگردونواح میں یخ بستہ ہوائوں کا راج جاری ہے اس کے باوجود عوام سوئی گیس اوربجلی کی سہولیات سے محروم ہیں سوئی گیس کی بندش‘پریشر میں کمی اور بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ‘ نلکوں اورٹینکوں میں پانی جمنے سے لوگوں کو شدیدمصائب کاسامنا کرناپڑرہاہے تودوسری طرف خون جمادینے والی سردی کے باعث قلات بازار میں کاروبار ٹھپ ہوکررہ گیا ہے صارفین نے بتایا کہ قلات سٹی فیڈرز پر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بار بار ٹرپنگ اور ناقص وولٹیج کے باعث عوام کو ذہنی اذیت کاسامنا ہے ۔مچ سے نامہ نگار کے مطابق مچ و گردو نواح میں غیر معمولی کی لہر کے باعث معمولات زندگی اور امور خانہ داری بری طرح متاثر ہیں صارفین سوئی گیس بل اداکرنے کے باوجود سہولت سے محروم ہیںلوگ ایندھن کی متبادل ذرائع سوختی لکڑی اورکوئلہ مہنگے داموں خرید نے پرمجبور ہیں غیرمعمولی سردی کے باعث خواتین بزرگ اور بچے مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔نوشکی سےنامہ نگارکے مطابق نوشکی بدستور یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہورکررہ گیاہے دفاتر اور تعلیمی اداروں میں حاضر بھی کم رہی گزشتہ روز درجہ حرارت منفی 7سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔