اوگرا کی پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق خبروں کی تردید

25 جنوری ، 2023

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے، ملک میں بالترتیب 18 اور 37 دنوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے پٹرول و ڈیزل کے ذخائر دستیاب ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پٹرول کے 1 لاکھ 1 ہزار میٹرک ٹن کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں، مقامی ریفائنریز پٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔