اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ضمنی انتخابات میں این اے 59اور پی پی 10سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے سپورٹرز کو بھرپور انتخابی تیاری کی کال دیدی ہے اور کہا ہے کہ این اے 59کے ضمنی انتخابات میں میرا مقابلہ عمران خان سے بھی متوقع ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے اعلان کر رکھا ہے کہ عمران خان ہی قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں تمام حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ (ن)قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لے کر غلطی کر رہی ہے، منگل کے روز میرا موہڑہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے عمائدین علاقہ سے صلاح مشورہ کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا، ہمیشہ میرا ساتھ دیا، پی پی 10میرا وہ انتخابی حلقہ ہے جہاں سے میں 1985ء سے بھاری اکثریت سے جیت رہا ہوں، ہمیشہ میں نے یہاں سے 20ہزارکی برتری سے کامیابی حاصل کی اور 2018ء کے آخری انتخابات میں 34ہزار کی برتری سے میں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ گزشتہ انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں مداخلت نہیں ہوئی تھی، قومی اسمبلی کے انتخابات میں مداخلت ہوئی تھی، انہوں نے اپنے سپورٹرز سے کہا کہ میرے لئے حلقہ کے عوام سے ووٹ مانگنے پر آپ کو شرمندگی نہیں ہوگی کیونکہ میں نے اقتدار میں رہتے ہوئے حلقہ میں ترقیاتی کام کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ کوری خدابخش کے لوگوں نے جس طرح میرے ساتھ وفاداری نبھائی شاید ہی کوئی نبھا سکے۔
کوئٹہوزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے اعلان کردہ مالی معاونت سانحہ دکی کے زخمی مزدوروں کو...
کراچی جیو کے پروگرا م’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال تحریک انصاف کے احتجاج پر جو تنقید ہو...
کوئٹہصوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے گزشتہ روز قلات کے علاقے گزک میں بروقت ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے گزگ سے...
کوئٹہ جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمٰن رفیق اورسیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ نے کہا ہے...
کوئٹہ سی ٹی ڈی نے دکی میں 21کانکنوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دکی میں پیش آنے والے...
نیویارکپاکستان شدید موسمی رجحان ’لا لینا‘ کے باعث خشک سالی کے خطرے سے دوچار 20 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔...
کراچی سندھ کے 26 اضلاع کے خالی بلدیات نشستوں پرضمنی انتخابات کا شیڈول جاری،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نشستوں پر...
اقوام متحدہپاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے جنگی جرائم کے...