دوحا(صباح نیوز)وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قطر میں اپنے ہم منصب علی بن احمد الکواری سے ملاقات کی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی محمد جہانزیب خان اور قطر میں پاکستان کے سفیر بھی شریک تھے۔دونوں ملکوں کے وزرائے خزانہ کی ملاقات میں تجارت، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے علی بن احمد الکواری کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔ انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر قطری وزیرِ خزانہ کو مبارک باد بھی دی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر قطر پہنچے تھے۔
کراچی نوازشریف نے کہا ہے کہ اگرنریندر مودی خودپاکستان کا دورہ کرتے تو یہ بہت بہتر ہوتا لیکن مجھے امید ہے کہ...
کوئٹہبلوچستان اسمبلی میں سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز ڈومکی کی وفات پر مشترکہ تعزیتی قرارداد منظور...
اسلام آباد متروکہ وقف املاک بورڈ چیئر مین کا عہدہ 17ماہ سے خالی ؛سائلین پر یشان ، انصاف فراہمی کا عمل رک گیا ،...
کراچی بھارت اور کینیڈا کے درمیان اُس وقت سفارتی کشیدگی بڑھ گئی جب کینیڈا نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے...
کراچیسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ طور پر تیسری بار حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔خبرایجنسی کے مطابق شمالی...
لاہور 27فلسطینی میڈیکل کے طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا۔فلسطینی میڈیکل کے طلبہ تعلیم کے حصول کے لئے...
اسلام آباد چینی وزیر اعظم لی چیانگ کو آج ایوان صدر کی خصوصی تقریب میں ملک کااعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے...
کوئٹہ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی صوبے کی خوبصورت اقدار اور روایات سے جڑے...