اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے گورنرپنجاب اور خیبرپختونخوا سے رابطہ کرکے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخیں تجویزکردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات کیلئے9 اپریل سے 12 اپریل تک موزوں تاریخیں ہیں اور الیکشن کمیشن ان تاریخوں میں دونوں صوبوں میں انتخابات کیلئے تیار ہے۔ الیکشن کمیشن میں ہونے والے اہم اجلاس میں حکام نے بتایاکہ پولنگ اسٹیشنز اور ووٹرز لسٹیں تیارکرلی ہیں ، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرکی جانب سے انتخابی تیاریاں تیزکرنے کی ہدایت کی گئی۔چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں ممبران، صوبائی الیکشن کمشنرز اورتمام ونگزکے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں پنجاب، کے پی کے اورضمنی انتخابات سے متعلق تیاریوں پر غور کرتے ہوئے کہا گیا کہ پریزائڈنگ افسران اور دیگر پولنگ عملے کی تقرری کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کیلئے 15 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا ہے ، قومی اسمبلی کی 64 نشستوں میں ضمنی انتخابات پر5 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئینگے۔وفاق کی جانب سے الیکشن کمیشن انتخابات کی مد 5 ارب روپے کی رقم مل چکی ہے، مزید فنڈ کیلئے الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کی 297 اورخیبر پختونخوا کی 115جنرل نشستوں پرانتخابات کرانے ہیں، اسکے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی 64 جنرل نشستوں پربھی انتخابات کرانے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ گورنر کرینگے اور حتمی تاریخ کے تعین کے بعدالیکشن کمیشن انتخابات کاشیڈول جاری کرے گا۔
سرینگر بھارت کے غیرقانونی طورپرزیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے قاضی گنڈ سے تین کشمیری مزدوروں کو...
فرینکفرٹ یورپین سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شروع کردہ...
پشاورمشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی...
کراچی عوام پاکستان پارٹی نے کراچی میں اپنی سیاسی سر گرمیوں کو فعال کردیا، کراچی میں نئے صوبائی دفتر کی...
کراچیایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم یورپی ممالک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا...
لاہوردرآمدی ایل این جی حکومت کے لئے درد سر بن گئی‘پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے سے ملک میں ایل این جی سرپلس...
کراچی روسی بحریہ کے تین جہاز 15 سے 18 مارچ 2025 تک خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچے۔ ان بحری جہازوں میں فریگیٹس آر...
اسلام آباد /چارسدہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی...