آئندہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یاانکانامزدکردہ ہوگا،رانا ثناء

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یاجسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا،ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ کل الیکشن کرالیں لیکن عمران خان نتائج تسلیم نہیں کرےگا، عمران خان کہتا ہے مجھے اقتدارنہ ملے توپاکستان پر ایٹم بم گرادو، اگر یہ اقتدار میں آ گیا تو ملک کا بھٹہ بٹھا دے گا۔