اسلام آباد( نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے سویڈن میں منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران انتہا پسندپارٹی کی طرف سے مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔ قراردادمذمت میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا یہ ایوان سویڈن میں منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران انتہا پسندپارٹی کی طرف سے مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔قومی اسمبلی کا یہ ایوان سویڈن حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اظہار آزادی رائے کے نام پرہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران مسلمانوں کے آخری پیغمبرحضرت محمد خاتم النبین صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر نازل کی گئی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کی توہین کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرے اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے اظہار رائے کے نام پر بنائے گئے قانون میں ضروری ترمیم کرتے ہوئے اس کو غیر قانونی قراردے۔قومی اسمبلی کا یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان میں تعنیات سویڈن کے سفیر کو بلا کر بھر پور احتجاج اورپاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا جائے۔قومی اسمبلی کا یہ ایوان حکومت پاکستان سے یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ سویڈن سمیت دنیا بھرکے ممالک سے اس طرح کے واقعات کے روک تھام کے لیے موثر اقدامات اور ضروری قانون سازی کے لیے رابطہ کیا جائے۔
اسلام آباد سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے...
کراچی اسلام آباد میں سیکورٹی کے لیے سندھ پولیس کے ایک ہزار اہلکار اسلام آباد روانہ ہو گئے۔کراچی سے اسلام...
ننکانہ صاحب ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کا احتجاج کے پیش نظر جرمن وفد نے دورہ گوردوارہ ملتوی کردیا۔جرمن وفد نے...
واشنگٹن امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو ایران کی تیل تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ...
راولپنڈیپاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،حکام کے مطابق مڈل ایسٹ...
اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین چشتی نے غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف...
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے...