پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ا ضافہ کر دیا

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ا ضافہ کر دیا ہے،ترجمان پاک سوزوکی کے مطابق ملک کی موجودہ معاشی غیر یقینی صورتحال، مقامی طورپر مہنگائی ور عالمی سطح پر خام مال کی قیمتیں بڑھنے ، کرنسی کی بڑھی قدر کے باعث گاڑیوں کی قیمت فروخت کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیاہے، گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت نہ ہونے سے ڈیلرز اور وینڈرز دونوں پریشان ہیں ، ترجمان پاک سوزوکی شفیق احمد شیخ نے بتایا کہ موجودہ مشکل معاشی صورتحال میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ممکنہ حد تک کم اضافہ کر رہے ہیں ۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں کم سے کم ایک لاکھ19ہزار روپے فی گاڑی سے تین لاکھ35ہزار روپے فی گاڑی تک قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔