اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات 12ا پریل تک کرانے کی تجویز ہے جبکہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی107 خالی نشستوں پر 16 مارچ تک ضمنی الیکشن کرائے جائینگے ، الیکشن کمیشن نے ابتدائی تیاریاں مکمل کر لیں چیف جسٹس کی منظوری کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر عدلیہ سے ہونگے ، قومی اسمبلی کے ضمنی اور دو صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات پر اخراجات کا تخمینہ 30 ارب کے قریب ہو گا،قومی اسمبلی کی 107 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن اور 2 صوبائی اسمبلیوں کے مکمل انتخابات، الیکشن کمیشن کو3 ماہ میں دوہری تیاریاں مکمل کر نے کا بڑا چیلنج در پیش ہے ،معاشی دبائو میں انتخابی اخراجات بھی بڑھ گئے ، الیکشن کمیشن نے اکتوبر کے عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے حکومت سے 45 ارب روپے مانگے تھے جس میں سے الیکشن کمیشن کو 18 ارب روپے مل گئے ان الیکشن کیلئے حکومت سے 10 سے 12 ارب روپے اضافی فنڈ حاصل کئے جائینگے ، خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کی کٹ آف ڈیٹ 10 سے 13 اپریل ہے اس تاریخ تک پولنگ کرانا ہو گی جبکہ قومی اسمبلی کی 107 نشستوں پر الیکشن کرانے کی حتمی تاریخ 18 مارچ ہو گی الیکشن کمیشن کو آئندہ ہفتے تک تینوں انتخابی شیڈول جاری کرنا ہونگے انتخابی حلقوں کیلئے بیورو کریسی سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن نے فہرستیں مکمل کر لیں تاہم ذرائع نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے گزشتہ ہفتے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی تھی اور عدالتی افسروں کو ڈی آر اوز بنانے کی درخواست کی تھی چیف جسٹس نے الیکشن کمشنر کی درخواست منظور کرلی دونو ں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر عدلیہ سے ہونگے ، پنجاب کے 40 اورخیبر پختونخوا کے 36 اضلاع میں ڈسٹرکٹ سیشن جج ڈی آر او کے فرائض ادا کرینگے جبکہ پنجاب میں 297 اور کے پی میں 115 ریٹرننگ افسران ، پنجاب میں 594 اے آر اوز اور کے پی میں 230 اے آر اوز تعینات کئے جائینگے۔
کراچی نوازشریف نے کہا ہے کہ اگرنریندر مودی خودپاکستان کا دورہ کرتے تو یہ بہت بہتر ہوتا لیکن مجھے امید ہے کہ...
کوئٹہبلوچستان اسمبلی میں سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز ڈومکی کی وفات پر مشترکہ تعزیتی قرارداد منظور...
اسلام آباد متروکہ وقف املاک بورڈ چیئر مین کا عہدہ 17ماہ سے خالی ؛سائلین پر یشان ، انصاف فراہمی کا عمل رک گیا ،...
کراچی بھارت اور کینیڈا کے درمیان اُس وقت سفارتی کشیدگی بڑھ گئی جب کینیڈا نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے...
کراچیسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ طور پر تیسری بار حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔خبرایجنسی کے مطابق شمالی...
لاہور 27فلسطینی میڈیکل کے طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا۔فلسطینی میڈیکل کے طلبہ تعلیم کے حصول کے لئے...
اسلام آباد چینی وزیر اعظم لی چیانگ کو آج ایوان صدر کی خصوصی تقریب میں ملک کااعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے...
کوئٹہ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی صوبے کی خوبصورت اقدار اور روایات سے جڑے...