راولپنڈی ، اسلام آباد (خبرنگار) تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کرنا تھا ، اس قومی اسمبلی کی کوئی نمائندہ حیثیت نہیں کہ اس میں واپس جائیں۔ شہباز شریف حکومت 172 لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ وزیراعظم حکومت بچانے کیلئے لوٹوں پر انحصار کر رہے ہیں، راجہ ریاض کو بچانے کیلئے سپیکر کے اقدامات کے نتیجے میں اس وقت 40 فیصد نشستیں خالی ہو چکی ہیں۔ ملک انتخابات کے مزید قریب آ گیا ہے، اس بحران کا واحد حل قومی انتخابات ہیں، حکومت کتنا عرصہ عوام سے کترائے گی آخر فیصلہ لوگوں نے کرنا ہے اور فیصلہ ووٹ سے ہو گا، عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نگران حکومت کی جانب سے پنجاب میں انتخابات سے قبل دھاندلی کے ذریعے آئندہ الیکشن پر اثرانداز ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، آئی جی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت متعدد انتظامی تبادلے خلاف قانون ہیں، آئین نگران حکومت کو کسی قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگز کرنے کی اجازت نہیں دیتا، امپورٹڈ حکومت کی لائی گئی نگران حکومت چاہے جو مرضی کر لے ، آئندہ انتخابات میں عوام کا ووٹ عمران خان کے حق میں ہو گا،حسان خاور نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر ملک میں گلی ڈنڈا کھیلا جا رہا ہے، تحریک انصاف کے 43 استعفے منظور کر کے 13جماعتوں اور 20 لوٹوں پر مشتمل شہباز شریف حکومت بچا لی گئی۔
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دہشت گردوں کیساتھ مذاکرات پر سوالات اٹھادئیے...
کراچیسنگاپور میں داعش کی معاونت اور حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر...
اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے دوران گرفتار ملزم...
ریاض خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دہشت گردی کے حملے کی...
پیرس فرانس بھر میں ریٹائرڈمنٹ ، پنشن اصلاحات اور مہنگائی کے خلاف فرانس میں دوسرے راونڈ کی سخت ہڑتال ، زیر...
میران شاہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی میں پریاٹ کے مقام پر ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھانہ آبپارہ پولیس کی طرف سے شیخ رشید احمد کی طلبی کے نوٹس کو معطل کرتے...
بہاولپور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات اکتوبر یا جب بھی ہو پاکستان کے...