آصف زرداری ‘ بلاول اور دیگر کی بلخ شیر کھوسہ پر حملے کی مذمت

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد (وقائع نگار) سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے سردار لطیف کھوسہ کے صاحبزادے پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلخ شیر کھوسہ پر قاتلانہ حملےکے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے بلخ شیر کھوسہ کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔