اسلام آباد ہائیکورٹ ،اٹارنی جنرل کے خالی عہدہ سے متعلق سیکرٹری قانون سے جواب طلب

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کے عہدہ خالی سے متعلق سیکرٹری قانون سے جواب طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیکرٹری قانون دو ہفتوں کے اندر رپورٹ جمع کروائیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت سے شہری کی فیڈرل پبلک کمیشن سے متعلق درخواست پرجاری سماعت کے تحریری حکم نامہ میں عدالت کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا اٹارنی جنرل کی پوسٹ خالی ہے، عدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل ہی موجود نہیں ہیں، وضاحت دی جائے اٹارنی جنرل کی پوسٹ خالی کیوں ہے، عدالت کی جانب سے 7 اکتوبر 2022 کو فریقین سے پیراواز کمینٹس طلب کئے تھے تاہم فریقین نے جواب جمع نہیں کروائے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی معاونت کے لئے اٹارنی جنرل موجود نہیں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اٹارنی جنرل کا عہدہ تاحال خالی ہے۔