ایف آئی اے ،234 انویسٹی گیشن افسران کی حتمی سینارٹی لسٹ جاری

25 جنوری ، 2023

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر نے اپنے گریڈ 21 سے گریڈ 17 تک کے 234 انویسٹی گیشن افسران جاری کی فہرست جاری کر دی ہے۔ حیرت انگیز طور پر سائبر کرائم میں تعینات کسی بھی ڈپٹی ڈائریکٹر کو 21 برس سے سینیارٹی فہرست میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔ جاری شدہ فہرست کے مطابق جن 234 انویسٹیگیشن کی فہرست جاری کی گئی ہے اس میں گریڈ 21 کے ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، گریڈ 20 کے 5 ڈائریکٹر، گریڈ 19 کے 5 ایڈیشنل ڈائریکٹرز، گریڈ 18 کے 67 ڈپٹی ڈائریکٹر اور گریڈ 17 کے 156 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق اس برس فروری میں 4 ایڈیشنل ڈائریکٹر ترقی پا کر ڈائریکٹر پروموٹ ہو جائیں گے جن میں صفی اللہ جوکھیو، انعام اللہ گنڈاپور، قاضی عبدالحمید اور شاہد حسن شامل ہیں۔ مئ میں 17 ڈپٹی ڈائریکٹر ترقی پا کر ایڈیشنل ڈائریکٹر بن جائیں گے۔ ان افسران کی تاریخ پیدائش 1968 سے 1980 کے درمیان ہیی۔ حیرت انگیز طور پر سائبر کرائم کے جو افسران تحقیقات پر مامور ہیں خاص طور پر ڈپٹی ڈائریکٹرز کی 21 برس سے ترقی نہیں ہوئی۔ ایک واحد ترقی ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد عبدالرؤف کی چند ماہ قبل ہوئی تھی مگر چند یوم قبل ان کی ترقی کا نوٹیفکیشن بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر کو منسوخ کر کے ان کو دوبارہ ڈپٹی ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔