لائسنس تجدیدی فیس، پی ٹی اے کو جاز سے 24ارب 24کروڑ روپےکی وصولی

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لائسنس کی تجدید ی فیس کی مد میں پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ (جاز) سے چوبیس ارب چوبیس کروڑ یعنی 24.24 بلین (105اعشاریہ 80 ملین امریکی ڈالر کے مساوی) رقم وصول کر لی ہے، یہ رقم فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ (ایف سی ایف) میں جمع کرائی جا رہی ہے، پی ٹی اے کی جانب سے رواں مالی سال یعنی23- 2022 کے دوران ایف سی ایف میں جمع کرائی جانے والی کل رقم اس رقم کے ساتھ مجموعی طور پرچھپن ارب ستاون کروڑ یعنی 56اعشاریہ 57 بلین (امریکی ڈالر 253اعشاریہ 78 ملین کے مساوی) ہو جائے گی۔