ضلع جھنگ کی حتمی حلقہ بندیاں کالعدم

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ضلع جھنگ کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ضلع جھنگ کی حتمی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔ شہریوں عمر فاروق، طاہر عباس اور محمد وجاہت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی طرف سے چوہدری جواد خورشید وڑائچ، مخدوم شایان عباس شاہ اور شاہزیب جعفر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام درخواست گزاروں کو سن کر دوبارہ حلقہ بندی کی جائے۔