اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ادارے کے چالیسویں یومِ تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ نے 40سالوں میں اب تک 19 لاکھ کے قریب شکایات نمٹا ئی ہیں ،پچھلے سال ہم نے بہت سے نئے اقدامات اُٹھائے اور سادہ وآسان دفتری طریقِ کار اختیار کرکے کسی اضافی بجٹ اور مزید افرادی قوت کے بغیر ایک سال میں اپنی کارکردگی میں 50 فیصد اضافہ کیا۔ وفاقی محتسب عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے کا انتہائی سستا ذریعہ ہے، اسے آپ غریبوں کی عدالت بھی کہہ سکتے ہیں، جہاں نہ کوئی فیس ہے اور نہ ہی وکیل کاخرچہ ۔اس موقع پر پاکستان پوسٹ نے وفاقی محتسب کی طرف سے عوام کو مفت اور فوری انصاف فراہم کرنے کے 40 سال کے کامیاب سفر پر 20 روپے کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا ۔
راولپنڈی تھانہ دھمیال کے علاقہ میں فائرنگ کر کے 36سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق یوسف ولد نواب خان...
راولپنڈی، اسلام آباد، گوجر خان جڑواں شہروں میں وارداتیں جاری ہیں ۔شہری 15موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ گن...
اسلام آباد مجلسِ عزا زیرِاہتمام سید عون محمد رضوی فاؤنڈیشن بسلسلہ شہادت جناب حضرت سکینہ18جولائی بروزہفتہ...
راولپنڈی پنجاب بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف رواں برس اب تک 32 ہزار سے زیادہ مقدمات درج کئے گئے ،پنجاب پولیس کی...
راولپنڈی سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نےریجنل آفس سی سی ڈی راولپنڈی کا دورہ کیا،جہاںریجنل آفیسر سی سی ڈی حسن...
راولپنڈی حکومت پنجاب نے شہناز اختر کو ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن تعینات کر دیا جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز...
راولپنڈی تھانہ روات کے علاقہ میں 66سالہ شخص نے خودکشی کر لی، فیز7میں رہائش پذیر نے مالی پریشانی کے باعث خود کو...
اسلام آباد سید مہربان حسین کاظمی کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی مناسبت سے سالانہ مجلس عزا 19جولائی بروز اتوار...