اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے زیر اہتمام پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے روز 8 پلاٹس 22 ارب 11 کروڑ سے زائد میں فروخت کئے گئے۔ تین روزہ پلاٹوں کا نیلام عام 26 جنوری تک جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔ تر جمان کے مطابق اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا 5952مربع گز کا پلاٹ نمبر 62 بلیو ایریا میں 8 ارب 54 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔ اسی طرح بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر تیرہ 30 لاکھ 1 ہزار روپے فی سکوئر یارڈ میں فروخت ہوا۔ بلیو ایریا کا ہی پلاٹ نمبر دو 26 لاکھ 34ہزار روپے فی مربع گز میں فروخت کیا گیا۔ نیلام عام میں اسلام آباد کے ڈویلپ سیکٹرز سمیت کمرشل ایریاز میں مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس دستیاب ہیں۔نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈی ایف اے-II ، ڈی جی لاء، ڈرایکٹر پبلک ریلیشنز، ڈ ائریکٹر اربن پلاننگ، ڈ ا ئریکٹر ریجنل پلاننگ، ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ-II اور ڈائریکٹر فنانس کر رہے ہیں۔ باقی رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی نیلامی 25 اور 26جنوری کو کنونشن سینٹر میں ہی ہوگی۔موصول ہونے والی بولیوں کو جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔
راولپنڈی غریب آباد میں چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں ریسکیو 1122نے موقع...
اسلام آباد پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف کیٹیگریز میں 274 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے...
گوجر خان تھانہ مندرہ کے علاقے تھرجیال خورد میں 30 سالہ جوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،بتایا گیا ہے...
راولپنڈی نالہ لئی میں ڈوبنے والے بچے کاسراغ نہ مل سکا، ریسکیو 1122نے گلستان کالونی میں نالہ لئی میں ڈوبنے والے...
راولپنڈی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر دکان میں ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والے کالرکو گرفتارکرلیاگیا، تھانہ سٹی پولیس...
راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مغویوں کوبازیاب کراکے5ملزموں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ائیرپورٹ کے...
راولپنڈی تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں 18سالہ لڑکے سمیت 2افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ رتہ امرال کو فضل کریم...
اسلام آ باد سیکٹر ای بارہ اسلام آ باد کے الاٹیوں کی ایسو سی ایشن کے صدر عتیق شیخ نے 37سال گزرنے کے با وجود...