لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام

25 جنوری ، 2023

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)محکمہ جنگلات مری نے لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پک اپ نمبر آر آئی ٹی 1560کے ذریعے لارنس کالج بائی پاس روڈ پر چوری شُدہ لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے لکڑی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا یا۔ گاڑی میں چار ملزمان موجود تھے جن کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔