قرآن مجید کی بیحرمتی کیخلاف مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسلام دشمن انتہا پسند عناصر کی جانب سے سویڈن میں سرکاری حکام کی سرپرستی میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے فعل کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے محمد نواز چیمہ،باروز خان،محمد گلفام، شیخ مشاہد حسین،تحریک پنجتن پاک کے سربراہ پیر عظمت سلطان،تاجر رہنما اجمل بلوچ،یوسف راجپوت،مظفر اقبال ہاشمی،سجاد عباسی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھناؤنے فعل سے دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کو تکلیف ہوئی ہے۔