راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیرصدارت نو منتخب صدر فیصل خان نیازی ہوا۔ اس موقع پر چند روز قبل قتل ہونے والے وکیل شیخ عمران کے کیس کی تفتیش کے اہم نکات اور ضلع کچہری کی سکیورٹی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نومنتخب جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی، نائب صدر شاہد حمید بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری ملک تجمل جاوید کے علاوہ ممبر پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان، چوہدری توفیق آصف، چوہدری آصف لکھن، اسد محمود عباسی اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔فیصل خان نیازی نے کہا کہ راولپنڈی ضلع کچہری کی سکیورٹی وکلاء اور سائلین کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس بارے میں بہت جلد سیشن جج راولپنڈی اور سی پی او سید شہزاد ندیم سے بھی میٹنگ کرینگے۔ اجلاس میں شیخ عمران کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔
راولپنڈی تھانہ دھمیال کے علاقہ میں فائرنگ کر کے 36سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق یوسف ولد نواب خان...
راولپنڈی، اسلام آباد، گوجر خان جڑواں شہروں میں وارداتیں جاری ہیں ۔شہری 15موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ گن...
اسلام آباد مجلسِ عزا زیرِاہتمام سید عون محمد رضوی فاؤنڈیشن بسلسلہ شہادت جناب حضرت سکینہ18جولائی بروزہفتہ...
راولپنڈی پنجاب بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف رواں برس اب تک 32 ہزار سے زیادہ مقدمات درج کئے گئے ،پنجاب پولیس کی...
راولپنڈی سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نےریجنل آفس سی سی ڈی راولپنڈی کا دورہ کیا،جہاںریجنل آفیسر سی سی ڈی حسن...
راولپنڈی حکومت پنجاب نے شہناز اختر کو ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن تعینات کر دیا جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز...
راولپنڈی تھانہ روات کے علاقہ میں 66سالہ شخص نے خودکشی کر لی، فیز7میں رہائش پذیر نے مالی پریشانی کے باعث خود کو...
اسلام آباد سید مہربان حسین کاظمی کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی مناسبت سے سالانہ مجلس عزا 19جولائی بروز اتوار...