30 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

25 جنوری ، 2023

دینہ (نامہ نگار) نشے کی لعنت سے 30سالہ نا معلوم نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔گزشتہ روز مفتیاں دینہ میں دربار کے قریب حویلی سے نوجوا ن کی لاش برآمد ہوئی۔ سابق چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عاشق کی اطلاع پر پولیس سٹی چوکی دینہ اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان نے سردی کے باعث دم توڑ ا، نوجوان کی شناخت نہ ہونے پر جہلم کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ۔