جے یو آئی ضلع راولپنڈی نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

25 جنوری ، 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے خواہشمند امیدواروں سے27 جنوری تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ امیر ضلع راولپنڈی ڈاکٹر ضیا الرحمن نے کہا ہے کہ درخواستیں تحصیل راولپنڈی، کہوٹہ، مری، راول ٹائون، پوٹھوہار ٹائون، گوجر خان اور کلر سیداں کے زمہ داروں کے پاس جمع کرائی جاسکتی ہیں۔