35سماج دشمن پکڑے گئے

25 جنوری ، 2023

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) 35سماج دشمن پکڑے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 3ملزموں کو گرفتار کرکے 85لٹر شراب برآمد کرلی۔ پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف جاری کارروائی میں مزید 12ملزموں کو گرفتار کرکے 1175 پتنگیں اور18 ڈویں برآمد کرلی گئیں۔ 4ملزموں سے دو پستول اور چرس برآمد ہوئی ۔کھلے عام پٹرول کی فروخت کرنے والے 3ملزموں کو بھی دھر لیا گیا۔انچارجزبیگر سکواڈز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ 39بھکاریوں کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔تھانہ سنگجانی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے چارملزمان کو گرفتارکر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکل، 7  موبائل فون اور اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے تین پسٹل برآمد ہوئے ۔ کیپٹل  پولیس نے  گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران مختلف علاقوں سے پا نچ اشتہا ریوں سمیت 12جرائم پیشہ عناصر  کو دھر لیا ۔