راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ)عشرہ اجر رسالت کی مناسبت سے یکم رجب کو حضرت امام محمد باقر کا یوم ولادت عقیدت کیساتھ منایا گیا۔ ہیئت طلبائے اسلامیہ کے زیر اہتمام عزاخانہ معصومہ قم میں مرکزی تقریب کی صدارت سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے کی اور جشن کا کیک کاٹا۔ سید حسن کاظمی،ذوالفقار علی راجہ اور ایم ایچ جعفری مہمانان خصو صی تھے۔محفل سے خطاب کرتے ہو ئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہاکہ حضرت امام محمد باقر نے انسانیت کی ہدایت و رہبری کا فریضہ سر انجام دیا۔انہوں نے کہاکہ سویڈن میں قرآن پاک کی بیحر متی کے واقعے نےپوری انسانیت کو شرمندہ کر دیاہے۔ محفل سےحسن کاظمی،مطیع الحسنین کاظمی، مولانا میثم عباس میثمی، سردار عماد جعفری نے بھی خطاب کیا۔انجمن کنیزان امام العصر الزمانکے زیراہتمام شعب ابی طالب میں سیدہ زینب علویہ نے محفل باقر العلوم سے خطاب کیا۔
راولپنڈی غریب آباد میں چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں ریسکیو 1122نے موقع...
اسلام آباد پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف کیٹیگریز میں 274 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے...
گوجر خان تھانہ مندرہ کے علاقے تھرجیال خورد میں 30 سالہ جوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،بتایا گیا ہے...
راولپنڈی نالہ لئی میں ڈوبنے والے بچے کاسراغ نہ مل سکا، ریسکیو 1122نے گلستان کالونی میں نالہ لئی میں ڈوبنے والے...
راولپنڈی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر دکان میں ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والے کالرکو گرفتارکرلیاگیا، تھانہ سٹی پولیس...
راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مغویوں کوبازیاب کراکے5ملزموں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ائیرپورٹ کے...
راولپنڈی تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں 18سالہ لڑکے سمیت 2افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ رتہ امرال کو فضل کریم...
اسلام آ باد سیکٹر ای بارہ اسلام آ باد کے الاٹیوں کی ایسو سی ایشن کے صدر عتیق شیخ نے 37سال گزرنے کے با وجود...