راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں پانچ موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائلز ،نقدی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں شہری دو گاڑیوں، سات موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم ہوگئے۔تھانہ ترنول کے علاقے میں ترنول پھاٹک کے قریب پمپ پر ڈاکو منیجر سے 14 لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق اس دوران فائرنگ سے منیجر زخمی ہو گیا۔ تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ونی گجراں میں محمد الیاس اوراسکے والد محمود خان گاڑی میں آرہے تھے کہ سی پیک پل کے نیچے دوموٹر سائیکل سوار وں نے انہیں روک کر محمودخان کو گاڑی سے نیچے اتار لیا اور اوراسلحہ کی نوک پررقم وغیرہ حوالے کرنے کاکہا شور واویلا کرنے پر ایک ملزم نے 2 فائرکیے جو محمودکی بائیں ٹانگ پر لگے۔ تھانہ بنی کے علاقہ میں کامرس کالج روڈ پر تین ملزم جبران میر سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر اپناموٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ دھمیال کے علاقہ قائداعظم کالونی سعیدہ سلطانہ اپنے گھر پہنچی تو موٹرسائیکل پر دو نوجوان آ گئے ایک لڑکاگھر کے اندرداخل ہوا ۔ اسلحہ کی نوک پر 6 طلائی چوڑیاں مالیتی 14لاکھ روپے اتروا کردونوں ملزم فرار ہو گئے۔ تھانہ مورگاہ کے علاقہ اڈہ سواں کیمپ میں پارسل مالیتی 13لاکھ روپے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ ایچ بلاک میں فرخ عبا س کی مشین مالیتی 4لاکھ 50ہزارروپے چوری ہوگئی ۔ تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں یاسر کے گھرکے تالے توڑ کر نو تولہ زیور، سواچار لاکھ روپے چرا لیے گئے۔ ویسٹریج کے علاقہ رینج روڈپر جہانزیب کے شوروم میں تین افرا داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر 7لاکھ 70 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
راولپنڈی غریب آباد میں چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں ریسکیو 1122نے موقع...
اسلام آباد پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف کیٹیگریز میں 274 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے...
گوجر خان تھانہ مندرہ کے علاقے تھرجیال خورد میں 30 سالہ جوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،بتایا گیا ہے...
راولپنڈی نالہ لئی میں ڈوبنے والے بچے کاسراغ نہ مل سکا، ریسکیو 1122نے گلستان کالونی میں نالہ لئی میں ڈوبنے والے...
راولپنڈی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر دکان میں ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والے کالرکو گرفتارکرلیاگیا، تھانہ سٹی پولیس...
راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مغویوں کوبازیاب کراکے5ملزموں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ائیرپورٹ کے...
راولپنڈی تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں 18سالہ لڑکے سمیت 2افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ رتہ امرال کو فضل کریم...
اسلام آ باد سیکٹر ای بارہ اسلام آ باد کے الاٹیوں کی ایسو سی ایشن کے صدر عتیق شیخ نے 37سال گزرنے کے با وجود...