مہنگائی ونجکاری کیخلاف مختلف تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ، ریلی

25 جنوری ، 2023

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی ) میونسپل لیبر یونین  میٹروپولیٹن راولپنڈی،پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین،جوائنٹ ایمپلائز یونین سول ایوی ایشن کے زیراہتمام آٹے کے مصنوعی بحران، مہنگائی، نجکاری، ائرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ اورریلوے یونینز پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔  نثار کیانی ،راجہ مجید ، راجہ ہارون الرشید،  شاہد رضا پادری اور جاوید احمد نےکہاکہ آئی ایم ایف کی ایما پر مزدور دشمن اقدامات نے محنت کشوں کی زندگیوں کو مزید اجیرن بنا دیا ہے۔