ڈپٹی کمشنرز ، پرا ئس مجسٹر یٹس کو آٹا دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

25 جنوری ، 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) گندم و آٹے کی ڈیمانڈ و سپلائی چین کومتوازن رکھنے کے لئے ڈویژنل انتظامیہ تمامضروری اقدامات کرے گی ۔راولپنڈی ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز مو ثر ما نیٹر نگ اور ٹر یکنگ کے ذ ریعے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملز کو دئیے گئے کوٹے کی مکمل گرا ئنڈنگ ہو رہی ہے اور سو فیصد سپلائی دکانوں تک پہنچ رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنرز اور پرا ئس مجسٹر یٹس سرکاری آٹے کی مقررہ ریٹس پر دستیابی یقینی بنائیں۔ ای پر مٹ کے بغیر گندم و آٹے کی تر سیل کو روکا جائے۔ ان خیالات کا اظہارکمشنر آفس راولپنڈی میں اجلا س کے دوران کیا گیا جو ایڈ یشنل کمشنر (کوارڈنیشن) سید نذارت علی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں اس وقت 58353 میٹرک ٹن کا سٹاک موجودہے جومو جودہ ڈیمانڈ کے مطابق آ ئندہ دس دنوں کے لئے کافی ہے۔