تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں بلڈ کیمپ کا انعقاد

25 جنوری ، 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان سویٹ ہوم کے اشتراک سے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ بلڈ کیمپ میں پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں خون کے عطیات دئیے۔ آر پی اوناصر محمود ستی نے کہاکہ انسانی جان بچانے کے لیے خون کا عطیہ ہماری چھوٹی سی کاوش ہے ۔