اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ملک اور قوم کے لیے اُمید کی آخری کر ن ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، عوام ملک کو معاشی تباہی سے دو چار کرنے والوں کا ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں۔عوام مہنگائی، بدامنی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں، عوام آٹے کی لائنوں میں کھڑے ہیں، بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتیں غریب اور سفید پوش طبقہ کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کو نسل 62جی سیون ٹومیں منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پر اُمیدوار برائے چیئر مین جمیل کھو کھر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔میاں محمد اسلم نے کہا اسلامی و خوشحال پاکستان کا ایجنڈا عام آدمی کا ایجنڈا ہے،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عوام کو اس ایجنڈے کا ساتھ دینا چاہئے۔
راولپنڈی غریب آباد میں چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں ریسکیو 1122نے موقع...
اسلام آباد پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف کیٹیگریز میں 274 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے...
گوجر خان تھانہ مندرہ کے علاقے تھرجیال خورد میں 30 سالہ جوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،بتایا گیا ہے...
راولپنڈی نالہ لئی میں ڈوبنے والے بچے کاسراغ نہ مل سکا، ریسکیو 1122نے گلستان کالونی میں نالہ لئی میں ڈوبنے والے...
راولپنڈی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر دکان میں ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والے کالرکو گرفتارکرلیاگیا، تھانہ سٹی پولیس...
راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مغویوں کوبازیاب کراکے5ملزموں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ائیرپورٹ کے...
راولپنڈی تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں 18سالہ لڑکے سمیت 2افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ رتہ امرال کو فضل کریم...
اسلام آ باد سیکٹر ای بارہ اسلام آ باد کے الاٹیوں کی ایسو سی ایشن کے صدر عتیق شیخ نے 37سال گزرنے کے با وجود...