کراچی ( نمائندہ جنگ) ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہاہے کہ ملک کے مفاد میں ڈالر پر عائد کیپ (فکس ریٹ)آج بدھ سے ختم کر رہے ہیں جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید253اور قیمت فروخت 255روپے ہو جائے گی جبکہ کریڈٹ کارڈز کیلئے ڈالر کی سیٹلمنٹ قیمت 256 روپے ہو جائے گی ۔ایسوسی ایشن کا اجلاس منگل کو چیئرمین ملک بوستان کی زیر صدارت ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ ڈالر پر عائد کیپ بدھ 25جنوری سے ختم کر دیا جائے،ملک بوستان نے ویڈیوپیغام میں بتایاکہ ہم نے وقتی طور پر ملکی مفاد میں کیپ لگایا تھا کہ ڈالر کا ریٹ شاید نہیں بڑھے گا لیکن یہ فیصلہ بڑا منفی ثابت ہوا،ڈالر کا ریٹ بجائے کم ہونے کے الٹا بڑھ گیا اور مارکیٹ میں ڈالر دستیاب بھی نہیں، جس کی وجہ سے بلیک مارکیٹ وجو د میں آگئی جن لوگوں کو ڈالر کی ضرورت ہوتی تھی اور خاص کر جنہوں نے بیرون ملک کا سفر کرنا تھا یہ لوگ بلیک مارکیٹ میں جارہے تھے جس کی وجہ سے مارکیٹ میںایک Panicتھا ۔ اس طرح اسٹیٹ بینک اور اور ایکسچینج کمپنیوں کی بہت بدنامی ہو رہی تھی۔ لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم جان بوجھ کر ایسا کر رہے ہیں۔ اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہےآج ہماری اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سے میٹنگ ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو ہم نے اعتماد میں لیا ہے ۔ ہم نے انہیں بتایا ہے کہ موجودہ صورتحال کافی تبدیل ہو چکی ہے۔ اس لئے ہم نے ملک کے مفاد میں جو کیپ لگایا تھا وہ ہمارے لئے منفی ثابت ہو ا ہے۔ ہماری ایسو سی ایشن کا یہ مطالبہ ہے کہ اس کیپ کو ختم کیا جائے۔ آج سے ہم اس کیپ کو ہٹا دینگے۔ اس فیصلے سے پہلے ہم نے جو بلیک مارکیٹ اور فورسزکا مقابلہ کرنا ہے اس سے ملک کو کیا فائدہ ہوگا اور کیا نقصان ہو سکتا ہے۔ فائدہ زیادہ ہے کیونکہ جب ڈالر ملنا شروع ہو جائیگا تو بلیک مارکیٹ ختم ہو جائیگی،جب بلیک مارکیٹ ختم ہو جائیگی تو آہستہ آہستہ ریٹ نیچے آنا شروع ہوجائیگا۔ میں اس وقت پوری قوم کو یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر کہیں سے بھی نہیں مل رہا جس کی وجہ سے ڈالر کی قلت ہے اور جو بیرون ملک سے ترسیلات زر آتی تھیں اسکا ڈالر بھی ہمیں نہیں مل رہا۔جب انٹر بینک اور فری مارکیٹ کا ریٹ برابر ہو جائیگا تو ہماری ریمیٹنس بھی بڑھے گی۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نیب ایکٹ میں کی گئی ترامیم تباہی کا...
لاہو ر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری...
اسلام آباد اسلام آباد اور یروشلم کے درمیان تعلقات کے قیام میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کردار...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...