اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کو آج ہی یہ پیغام دیا ہے کہ ہم آپ کیساتھ نویں جائزہ مکمل کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں دائیں اور بائیں سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، آئی ایم ایف کیساتھ اپنا پروگرام مکمل کریں گے۔ پاکستان کوبچانے کیلئے سیاست کو قربان کرنا ہوگا، ڈنکے کی چوٹ پراعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ساری سیاسی کمائی ملک و ریاست پر قربان کردونگا،ملک کو مشکلات سے نکالیں گے، نوجوانوں کیساتھ مل کرپاکستان کوعظیم بنائیں گے، وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کے اجراء سے نوجوانوں کوبااختیاربنانے میں مددملےگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پرائم منسٹریوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز سکیم کے اجراء کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر وزیراطلاعات مریم اورنگزیب،معاون خصوصی شزہ فاطمہ خواجہ، گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد، بینکوں اورمائیکروفنانس اداروں کے سربراہان اورکئی ممالک کے سفراء بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہاکہ آج سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کی قیادت میں سٹیٹ بیک، کمرشل اورمائیکروفنانس کمپنیوں کے تعاون سے اس سکیم کا آغاز کیا ہے، محدود گنجائش کے باوجوداس کیلئے ہم نے وسائل مہیا کئے ہیں، اس سکیم کے تحت نوجوانوں کو 5 لاکھ سے لیکر75 لاکھ روپے تک قرضے فراہم کئے جائیں گے ، 5 لاکھ روپے تک کے قرضے بلاسود ہوں گے اور ان کی واپسی کی مدت تین سال ہوگی ، 5 سے پندرہ لاکھ روپے تک کے قرضوں پرشرح سود 5 فیصد ہوگا۔ 15 سے 75 لاکھ روپے تک کے قرضوں پرشرح سود 7 فیصد ہوگی اوراس کی واپسی کی مدت 8 سال ہوں گی۔یہ سب پاکستان کے نوجوان بچوں اوربچیوں کیلئے ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا پروگرام بھی بنایا گیا ہے جو پورے پاکستان میں میرٹ پرتقسیم ہوں گے۔ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ بلاتاخیر نویں جائزہ مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ پروگرام آگے بڑھیں اور اس کے بعد ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل شراکت داروں کیساتھ بھی معاملات طے ہوں ۔انہوں نےکہاکہ ہم نے توانائی کی بچت کا فیصلہ کیا کیونکہ تیل کی ہماری امپورٹ پر27 ارب ڈالر خرچ ہوگئے ہیں۔ چند اقدامات سے ہم اس میں بچت کرسکتے ہیں، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنی جان دیدوں گا اور پا کستان کیلئےہرقدم اٹھائوں گا۔ مشکلات راستے میں آنی ہے، ہمیں ایسے مقامات سے گزرناا ہوگا مگر حکومت اوراشرافیہ کو پہلے اپنی قربانی دینی ہوگی اس کے بعد عوام اپنا حصہ ڈالیں گے، بدقسمتی سے 75 سالوں میں ہم نے جو کچھ کیا اس کے نقصانات سامنے ہیں۔ اس حمام میں سب ننگے ہیں سب کواس کی ذمہ داری قبول کرنی ہے چاہے وہ ما ر شل لائی حکومتیں ہوں یا دوسری ۔ قبل ازیں وزیراعظم کی معاون خصوصی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاکہ پاکستان نوجوانوں کاملک ہے۔ 15کروڑ نوجوان ہمارا مستقبل نہیں بلکہ حال ہے اوربڑا سرمایہ ہے، موجودہ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کیلئے خوش خبریوں کی طویل فہرست ہے مگر پہلی خوش خبری کا آغاز آج ہورہاہے ، پہلی مرتبہ پیداوار یعنی سیڈز اورفرٹیلائزرکیلئے بیج فراہم کئے جائیں گے۔گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ لون سکیم کا آغاز باعث مسرت ہے، سکیم کے تحت نوجوانوں کو5لاکھ روپے تک آسان قرضے فراہم کریں گے،دریں اثنا شہباز شریف نے گزشتہ روز ملک میں بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کوہونے والی پریشانی پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نےکہاکہ میں نے بجلی کے تعطل کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیدیاہے اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔علاوہ ازیں وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر ، اظہر قیوم نہرہ، ساجد مہدی، معاون خصوصی بر ائے وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈ ی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نیب ایکٹ میں کی گئی ترامیم تباہی کا...
لاہو ر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری...
اسلام آباد اسلام آباد اور یروشلم کے درمیان تعلقات کے قیام میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کردار...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...