اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے گئےجس کے بعد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ختم ہو گئی ،ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے، پی ٹی آئی کے اب تک 123 ارکان کے استعفے منظور ہوچکے ہیں ، جن ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کئے گئے ان میں ریاض فتیانہ ، سردار طارق حسین ، محمد یعقوب شیخ ، مرتضی اقبال ،سردار محمد خان لغاری، حاجی امتیاز چوہدری، لال چند اور جواد حسین شامل ہیں،نوشین حامد، منزہ حسن، صائمہ ندیم ، تاشفین صفدر، صوبیہ کمال خان، ظل ہما، رخسانہ نوید کا استعفیٰ بھی منظور، غزالہ سیفی اورطارق صادق بھی لسٹ میں شامل ، سپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ 8 روزکے اندر113 استعفی منظور کئے ، تحریک انصاف کے دو ارکان چھٹی کی درخواست کے باعث بچ گئے، سردار طالب نکئی اور نواز الائی کے استعفے منظور نہ ہوئے، سپیکر نے مزید 43استعفے پرانی تاریخوں میں منظور کئے، پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان ایوان کا حصہ ہیں۔ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے گزشتہ روز استعفے واپس لینے کیلئے الیکشن کمیشن کو ای میلز کی تھیں۔پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے چار مرحلوں میں منظور کئے گئے، پہلے میں 11، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 35،34اور پھر 43 استعفے منظور کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آخری مرحلے کے 43ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا، قومی اسمبلی کے ذرائع کا بتانا ہےکہ اسپیکر نے 22 جنوری کو باقی 43 اراکین کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے تھے، اس لیے 23جنوری کو ای میل اور واٹس ایپ درخواستیں خلاف ضابطہ تھیں، استعفے 22جنوری کو منظور کیے گئے تھے اس لیے 23جنوری کو واپسی کی درخواستیں غیر مؤثر تھیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ 22 جنوری کو اسد قیصر اور فواد چوہدری نے میڈیا ٹاک میں باقی اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 34اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے۔اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022 میں بھی پی ٹی آئی کے 11اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس میں سے کراچی سے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے عدالت میں درخواست دائر کر کے اپنے استعفے کی درخواست واپس لے لی تھی،سپیکر قومی اسمبلی نے 20جنوری کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے،اب مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور تحریک انصاف کے 122اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نیب ایکٹ میں کی گئی ترامیم تباہی کا...
لاہو ر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری...
اسلام آباد اسلام آباد اور یروشلم کے درمیان تعلقات کے قیام میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کردار...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...