اسلام آباد (نیوزرپورٹر،صباح نیوز)وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی معلومات مشتہر کرنے کی منظوری دی، نئی پالیسی کے مطابق متعلقہ شخصیت اصل قیمت ادا کر کے تحفہ حاصل کر سکے گی، کابینہ نے نئی پالیسی میں مزید ترامیم کر دیں۔منگل کو وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ کابینہ کو توشہ خانہ کے حوالے سے بنائی گئی بین الوزارتی کمیٹی کی سفارشات پر مبنی جامع رپورٹ پیش کی گئی۔ کمیٹی نے توشہ خانہ کی نئی پالیسی کا مسودہ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کیا ۔ وفاقی کابینہ نے کمیٹی کی سفارشات اور نئی توشہ خانہ پالیسی پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان تجاویز کی روشنی میں بین الوزارتی کمیٹی اپنی رپورٹ میں ترامیم کرکے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کرے۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3جنوری اور 11جنوری کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وفاقی کابینہ نے قانون سازی ( CCLC ) کے 6جنوری 2023 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نیب ایکٹ میں کی گئی ترامیم تباہی کا...
لاہو ر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری...
اسلام آباد اسلام آباد اور یروشلم کے درمیان تعلقات کے قیام میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کردار...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...