اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کے جون میں ہونے والے اجلاس کے دوران ملاقات ہو سکتی ہے۔ تنظیم کے 22ویں اجلاس میں چین، روس، ایران سمیت 9؍ ملکوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ اجلاس نئی دہلی میں ہوگا۔ اسی دوران بھارت نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو تنظیم کے وزرائے خارجہ اور چیف جسٹسز کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ متعلقہ حکام نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ دونوں شخصیات کی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ متعلقہ حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ وزرائے خارجہ کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں گوا شہر میں ہوگا۔ رواں سال کیلئے بھارت ایس سی او اجلاس کا منتظم ہے۔ چیف جسٹسز کا اجلاس مارچ میں ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایس سی او کے تحت ہونے والے فلم فیسٹیول میں پاکستان نے شرکت نہیں کی تھی۔ یہ اجلاس ممبئی میں رواں ماہ ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو دستیاب نہ ہوئے تو وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر ممکنہ طور پر اجلاس میں شرکت کر سکتی ہیں۔ اسی طرح اگر چیف جسٹس پاکستان کی جانب شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ہوا تو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا ہے کہ پاکستان کو اجلاس کے حوالے سے دعوت نامہ موصول نہیں ہوا لیکن پاکستان کو اجلاس میں چائنیز اور روسی قیادت کی موجودگی کی اہمیت کا اندازہ ہے۔
اسلام آباد ایک بڑی پیش رفت کے طور پر، پاکستان کے گوادر فری زون سے مصنوعات کی برآمدات نہ صرف بندرگاہ کو...
اسلام آباد وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا، ملک چھوڑنے کی ڈیڈ...
اسلام آباد بھارتی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن میں اضافہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے...
اسلام آبادوزارت صنعت و پیداوار واضح کرنا چاہتی ہے کہ حکومت نے مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کے لیے واضح اور شفاف...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ریکوڈک منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کا اعلان کر...
اسلام آ باد وفاقی کا بینہ کے فیصلہ پر عمل درآ مد کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں پیکا...
اسلام آباد چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کا مقصد مقدمات میں کمی...
اسلام آباد جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کا عہدہ چھوڑنے کیلئے ایک...