لاہور(نمائندہ جنگ ،مانیٹرنگ سیل )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی۔ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ سیکرٹری جنرل اسد عمر، فواد چودھری، سینیٹر اعظم سواتی اور حماد اظہر نے بھی شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان اور پرویز الہٰی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق کیا، محسن نقوی کی تقرری کے معاملے پر عدالت سے آج رجوع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں احمد اویس نے آئینی وقانونی شقوں سے متعلق بریفنگ دی۔ذرائع کیمطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں آئندہ انتخابات سمیت دیگر سیاسی معاملات پربھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں موجود دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرویز الہٰی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کی جانب سےکی جانے والی تعیناتیوں پر اظہار تشویش بھی کیا گیا۔
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حسن رضا سعید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ...
اسلام آبادسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
اسلام آباد فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے...