معاشی تعاون،امریکی وفد آج پاکستان آئیگا

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد(فاروق اقدس ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی تعاون پر مذاکرات کے لئے ایک اعلی سطحی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا امریکی وفد کی قیادت امریکی وزارت خزانہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ رابرٹ کرو پاتھ کریں گے امریکی وفد کی پاکستان آمد کا بنیادی مقصد پاکستان کو درپیش معاشی مسائل اور چیلنجز کے حل پر مشاورت اور ان کے حل کے لیے تبادلہ خیال کرنا ہے