کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ مذاکرات پاکستان اور بھارت کا ذاتی اور دو طرفہ معاملہ ہے، جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام کے خواہاں ہیں ، اسلام آباد کی کسی بھی منتخب حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم طویل عرصے سے جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام پر زور دے رہے ہیں لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی بھی بات چیت کی رفتار، اس کا دائرہ کار اور اس کی نوعیت ان دونوں ممالک کا آپسی معاملہ ہے۔ وہ پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت کیساتھ مشروط مذاکرات کی دعوت اور بھارت کی جانب سے یہ پیشکش مسترد کئے جانے سے متعلق سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا طویل عرصے سے خطے میں علاقائی استحکام کا مطالبہ کرتا رہا ہے، یقینی طور پر ہم اس خطے کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔سینئر امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ علیحدہ علیحدہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کے باعث کسی ملک کا کوئی نقصان نہیں تاہم یہ سب کے لئے سود مند ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ واشنگٹن اسلام آباد میں کسی بھی منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے اور اس کے ساتھ کام کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا شراکت دار ہے، ہمارے متعدد مشترکہ مفادات ہیں، ہم آنے والی پاکستانی حکومتوں کے ساتھ تعمیری تعلقات رکھنے کی اپنی خواہش کا مظاہرہ کرتے رہےہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کسی بھی ملک کی حکومتوں سے متعلق رائے ان پالیسیوں کے مطابق قائم کرتا ہے جن پر وہ عمل پیرا ہوتی ہیں۔
لاہور پنجاب انفارمیشن کمیشن نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو اپنے سگے پروفیسر بھائی کے متعلقہ...
اسلام آباد جمعیت العلمائے اسلام ف کے سیکریٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قومی...
اسلام آباد تین ہفتے گزرنے کے با وجود وفاقی حکومت مستقل آئی جی کی تقرری کا ایشو حل نہیں کرسکی۔ وفاق اور پنجاب...
کراچی تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری کرنے والی پارٹیوں سے مفاہمت دور کی بات ہے...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پریوٹیلیٹی اسٹورزپر و فا قی حکومت نےوزیراعظم ریلیف پیکج جاری...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام جو 20اپریل سے عوامی اسمبلی کے عنوان سے احتجاجی تحریک شروع کر رہی ہے اور اس کا...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے بھی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی فل پروف بنانے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے...
اسلام آباد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےپاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین...