کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ مذاکرات پاکستان اور بھارت کا ذاتی اور دو طرفہ معاملہ ہے، جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام کے خواہاں ہیں ، اسلام آباد کی کسی بھی منتخب حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم طویل عرصے سے جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام پر زور دے رہے ہیں لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی بھی بات چیت کی رفتار، اس کا دائرہ کار اور اس کی نوعیت ان دونوں ممالک کا آپسی معاملہ ہے۔ وہ پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت کیساتھ مشروط مذاکرات کی دعوت اور بھارت کی جانب سے یہ پیشکش مسترد کئے جانے سے متعلق سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا طویل عرصے سے خطے میں علاقائی استحکام کا مطالبہ کرتا رہا ہے، یقینی طور پر ہم اس خطے کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔سینئر امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ علیحدہ علیحدہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کے باعث کسی ملک کا کوئی نقصان نہیں تاہم یہ سب کے لئے سود مند ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ واشنگٹن اسلام آباد میں کسی بھی منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے اور اس کے ساتھ کام کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا شراکت دار ہے، ہمارے متعدد مشترکہ مفادات ہیں، ہم آنے والی پاکستانی حکومتوں کے ساتھ تعمیری تعلقات رکھنے کی اپنی خواہش کا مظاہرہ کرتے رہےہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کسی بھی ملک کی حکومتوں سے متعلق رائے ان پالیسیوں کے مطابق قائم کرتا ہے جن پر وہ عمل پیرا ہوتی ہیں۔
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے منسوب سائفر سے متعلق طویل عرصے سے جاری سیاسی تنازع ایک بار پھر اس...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے میں...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...
کراچی امریکا کی ایران، امارات اور چین میں تہران سے منسلک 50 اداروں پر نئی پابندیاں، تیل و گیس ٹینکرز، مالیاتی...
کراچی ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر کامران بخاری نے کہا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا بغیر جنگ مسئلہ حل...