کراچی (ٹی وی رپورٹ) پی ٹی آئی کے مزید 43ارکا ن کے استعفے منظورہونے پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ اب پی ٹی آئی اراکین عدالت میں یہ استدعا کر یں کہ ہمارے استعفے کیوں قبول کیے گئے،سوال اٹھا یا کہ پچھلے ایک دن کے اندر ایسا کیا ہوا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ان اراکین کے استعفے قبول کرلیے،اسپیکر قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے جانے کی صورت میں اب تحریک انصاف ہائی کورٹ رجوع کر نے کا اختیار رکھتی ہے۔خصوصی نشریات میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر ،منیب فاروق اور سابق سیکریٹری الیکشن کمشنر کنور دلشادنے اظہار خیال کیا۔میزبان نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 43ارکا ن قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے 43ارکان کے استعفوں کی منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ، الیکشن کمیشن نے استعفے مو صول ہونے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے 4مراحل میں منظور ہو ئے ہیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پر ویز اشرف نے پہلے11اراکین کے استعفے منظور کیے تھے ،بعد ازاں اسپیکر نے دو مرا حل میں 35,35 استعفے منظور کیے جب کہ اب پی ٹی آئی کے اب مزید 43 اراکین کے استعفے منظور کیے ، جس کے بعد مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے اب تک 124اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے اب تک 81اراکین کو Denotify کیا ہے۔اس کارروائی کے بعد ایوان میں اب صرف پی ٹی آئی کے منحرف اراکین موجود ہیں ۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ عمران خان یو ٹرن لیا کر تے ہیں لیکن اس دفعہ اسپیکر قومی اسمبلی جو پہلے باربا ر کہا کرتے تھے کہ تحریک انصاف کے اراکین ایوان میں واپسی اختیار کر یں ،اب انہوں نے یو ٹرن لے لیا ہے ۔تحریک انصاف کے اسمبلی میں واپسی کے اشارے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے تین مراحل میں ان کے استعفے قبول کر لیے ۔حامد میر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو وضا حت کرنی چاہیے کہ پہلے وہ کس بناء پر عدالت میں گئے کہ ان کے استعفے قبول نہیں کیے جا رہے ، جس کے لیے ان کی عدالت میں استدعاتھی کہ اسپیکر کوہمارے استعفے قبول کر نے کے لیے کہا جا ئے لہٰذا ممکن ہے کہ اب پی ٹی آئی اراکین عدالت میں یہ استدعا کر یں کہ ہمارے استعفے کیوں قبول کیے گئے۔حامد میر کا کہنا تھا کہ اس سے یہ معلوم ہو تا ہے کہ تحریک انصاف نے پہلے استعفیٰ دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر نہیں کیا تھا، اب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور وہ اسمبلی میں دوبارہ جانے کے خواہشمند ہیں ۔حامد میر نے کہا کہ دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی نے اگر چہ یو ٹرن لے کر حکومت کی سیاسی کمزوری کا اعتراف کیا ہے تاہم انہوں نے اس پہلو کو بھی نظر انداز کیا ہے کہ اگر ایک سو سے زائد اراکین اس ایوان کا حصہ نہیں ہیں تو اس میں کی جانے والی قانون ساز ی کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی اور سوالات کھڑے ہوں گے۔حامد میر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا موجودہ اقدام سیاسی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔ایک سوال پر تجزیہ کارحامد میر کا کہنا تھا کہ معاملہ اتنا سادہ بھی نہیں ہے ، حکومت کو خدشہ ہے کہ اگر تحریک انصاف کے40سے 45 اراکین ہاؤس میں دوبارہ واپسی اختیار کر تے ہیں تو پہلے سے موجود جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کے ایم این ایزسے مل کر وزیر اعظم شہباز شریف کو اعتمادکے ووٹ کے حصول کے لیے مشکلات کھڑی کر دیتے ، سیاست کی بساط پر تینوں بڑی جماعتوں میں ملک کو موجودہ حالات کی نزاکت کا کوئی احساس نظر نہیں آ رہاجس کی وجہ سے تینوں سیاسی جما عتوں کے اندر اراکین کوما یوسی کا سامنا ہے اور ممکن ہے کہ بہت سے لوگ اپنی قیادت کے خلاف اعلان بغاوت کریں، سابق سیکرٹری الیکشن کمشنر کنور دلشاد نے کہا اب تحریک انصاف ہائی کورٹ رجوع کر نے کا اختیار رکھتی ہے ۔ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم جا ری کر سکتی ہے کہ آپ فی الحال ا ن استعفوں کو قبول نہ کریں۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نیب ایکٹ میں کی گئی ترامیم تباہی کا...
لاہو ر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری...
اسلام آباد اسلام آباد اور یروشلم کے درمیان تعلقات کے قیام میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کردار...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...