واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا کے سابق وزیرخارجہ مائیک پومیو نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان 2019 میں جوہری جنگ کے قریب آگئے تھے، تاہم امریکا نے مداخلت کرتے ہوئے اس کشیدگی کو بڑھنے سے روکا۔ انہوں نے اپنی کتاب ’’نیور گیو این انچ‘‘ میں لکھا کہ میرا نہیں خیال کہ دنیا کو معلوم ہو کہ بھارت ۜاور پاکستان فروری 2019 میں جوہری جنگ کے کتنا قریب آگئے تھے، انہوں نے ٹرمپ دور میں امریکی وزارت خارجہ کے ہم منصب کی ذمہ داری اور اس سے قبل سی آئی اے کے سربراہ رہتے ہوئے اپنی یاداشتوں پر ایک کتاب لکھی ہے جو منگل کو شائع کردی گئی۔ فروری 2019 میں بھارت نے پاکستان کی حدود میں فضائی حملے کئے تھے۔ پاکستان نے اس کے جواب میں ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا اور ایک انڈین پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پومپیو اس وقت ہنوئی میں ٹرمپ اور شمالی کوریائی سربراہ کم جون اُن سے ملاقات میں شامل تھے تاہم انہوں نے بتایا کہ ایک سینئر انڈین عہدیدار نے ارجنٹ فون کرکے جگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عہدیدار نے بتایا تھا کہ پاکستان نے اپنے جوہری ہتھیار تعینات کردیئے تھے جبکہ بھارت بھی جوابی کارروائی کی تیار کرلی تھی، میں نے انہیں بتایا کہ مجھے معاملہ دیکھنے کیلئے کچھ وقت دو، پومپیو نے بتایا کہ امریکی سفارتکاروں نے بھارت اور پاکستان دونوں کو یقین دہانی کروائی کہ کوئی بھی ملک جوہری حملے کی تیاری نہیں کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت کہ پاکستان کے حقیقی لیڈر اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات چیت کی تھی۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نیب ایکٹ میں کی گئی ترامیم تباہی کا...
لاہو ر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری...
اسلام آباد اسلام آباد اور یروشلم کے درمیان تعلقات کے قیام میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کردار...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...