عمران حملہ کیس کی تفتیش میں تنازعات،JITسربراہ تبدیل کرنیکا فیصلہ

25 جنوری ، 2023

لاہور ( آن لائن ) وزیر آباد میں تحریک انصاف کے چیئرین عمران خان پر حملے کی تفتیش میں تنازعات کے باعث جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق غلام محمود ڈوگر سی سی پی او لاہور کے بعد جے آئی ٹی کنوینر بھی نہیں رہیں گے ۔نگران پنجاب حکومت نئی جے آئی ٹی تشکیل دے گی ۔نئے تعینات ہونے والے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ لگایا جا سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے دیگر ممبران کو بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔اس سے قبل محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی سربراہ کیسا تھ اختلافات رکھنے والے تمام ارکان تبدیل کر دیا تھا ۔ نئے ارکانِ میں محمد اکمل ڈی پی او ڈی جی خان ، ایس پی انجم کمال ، ناصر نواز ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ شامل کو شامل کیا گیا تھا ۔ پرانی جے آئی ٹی میں اختلافات سامنے آنے پر نئے ارکان کی تقرری کی گئی تھی ۔ ملزم نوید کے وکیل میاں دائود ایڈووکیٹ کا نئی جے آئی ٹی پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں ۔وفاق کی جانب سے بھی ملزم نوید کے وکیل کی جانب سے اعتراض اٹھانے پر جے آئی ٹی آئی جی ریلوے کی سربراہی میں تشکیل دے دی گی ہے۔