اسلام آباد(جنگ رپورٹر)ذرائع کے مطابق حکومت انڈیا نے شنگھائی کو آپریٹو آرگنائزشن (ایس سی او)کے اجلاس میں شرکت کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو سفارتی ذرائع سے دعوت دے دی ہے ، انڈیا اس وقت خطہ کے اس اہم ترین فورم کا سربراہ ہے ،جس کی مختلف تقریبات مارچ سے شروع ہورہی ہیں، جن میں رکن ممالک کے چیف جسٹسز اور وزرائے خارجہ کے اجلاس بھی منعقد ہونگے ،چیف جسٹسز کا اجلاس مارچ میں جبکہ وزرائے خارجہ کا اجلاس مئی میںمنعقد ہوگا، تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ چیف جسٹس، عمر عطاء بندیال اس اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کریں گے یا اپنا نمائندہ بھجوائیں گے ،یاد رہے کہ شنگھائی کو آپریٹیو آرگنائزشن (ایس سی او) روس ،چین ،انڈیا، پاکستان ،ایران اور سنٹرل ایشیا کی ریاستوں پر مشتمل ہے ۔
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز کے جلسے کے باعث لاہور کے گریٹر اقبال پارک کو کم و بیش 80 لاکھ روپے کا...
اسلام آباد پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے ماہ رمضان میں 20روپے فی کلو سستی چینی عوام کو فراہم کرنے کا...
کراچیسابق صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی چند روز قبل دبئی میں...
لاہوروزیرریلوے وہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کو کپتانی واپس نہیں ملے...
کراچی مینار پاکستان کے جلسے پر تحریک انصاف اور لیگی رہنما میں الفاظ کی جنگ شروع ہوگئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کامیاب جلسے پر لاہوریوںکا شکرگزار ہوں۔سماجی...
اسلام آباد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ مشترکہ اجلاس...
مکتہ المکرمہسعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرمین الشریفین کے تقدس کے پیش نظر تصاویر اور ویڈیوز بنانے...