اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال سے ملنے کے لیے سپریم کورٹ آنے والے پی ٹی آئی کے آٹھ سابق اراکین قومی اسمبلی کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی غلام لالی، عامر سلطان، عامر ڈوگر، خواجہ شیراز، ذوالفقار علی خان، لعل چند، راشد محمود اور صاحب حسن ،چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچے تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، ذرائع کے مطابق رجسٹرار نے بھی ان سے ملاقات سے انکار کر دیا، چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے لیے آنے والے اراکین قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق چیف جسٹس سے ملنا چاہتے تھے،اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی واپس جانے کا کہا تو حکومت نے استعفے ہی منظور کرلیے ہیں۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نیب ایکٹ میں کی گئی ترامیم تباہی کا...
لاہو ر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری...
اسلام آباد اسلام آباد اور یروشلم کے درمیان تعلقات کے قیام میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کردار...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...