اسلام آباد( نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی مولاناعبدالاکبر چترالی نے سویڈن میں منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران انتہا پسندپارٹی کی طرف سے مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔ قراردادمذمت میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا یہ ایوان سویڈن میں منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران انتہا پسندپارٹی کی طرف سے مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔قومی اسمبلی کا یہ ایوان سویڈن حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اظہار آزادی رائے کے نام پرہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران مسلمانوں کے آخری پیغمبرحضرت محمد خاتم النبین صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر نازل کی گئی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کی توہین کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرے اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے اظہار رائے کے نام پر بنائے گئے قانون میں ضروری ترمیم کرتے ہوئے اس کو غیر قانونی قراردے۔قومی اسمبلی کا یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان میں تعنیات سویڈن کے سفیر کو بلا کر بھر پور احتجاج اورپاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا جائے۔ قومی اسمبلی کا یہ ایوان حکومت پاکستان سے یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ سویڈن سمیت دنیا بھرکے ممالک سے اس طرح کے واقعات کے روک تھام کے لیے موثر اقدامات اور ضروری قانون سازی کے لیے رابطہ کیا جائے۔
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حسن رضا سعید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ...
اسلام آبادسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
اسلام آباد فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے...