اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں زیر سماعت جعلی اکائونٹسکے پارک لین ریفرنس کو بھی چیلنج کردیا ہے۔ منگل کے روز فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ کے ذریعے نیب ترمیمی ایکٹ2022کے تحت احتساب عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ2022 کے بعد پارک لین ریفرنس اب احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ اس لئے استدعا ہے کہ عدالت ریفرنس واپس نیب کو بھجوائے یا بری کرے۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کا ہی ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس اور 8ارب کی مشکوک ٹرانزکشن ریفرنس پہلے ہی نیب کو واپس بھجوائے جاچکے ہیں جبکہ میگامنی لانڈرنگ ریفرنس میں درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز کے جلسے کے باعث لاہور کے گریٹر اقبال پارک کو کم و بیش 80 لاکھ روپے کا...
اسلام آباد پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے ماہ رمضان میں 20روپے فی کلو سستی چینی عوام کو فراہم کرنے کا...
کراچیسابق صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی چند روز قبل دبئی میں...
لاہوروزیرریلوے وہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کو کپتانی واپس نہیں ملے...
کراچی مینار پاکستان کے جلسے پر تحریک انصاف اور لیگی رہنما میں الفاظ کی جنگ شروع ہوگئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کامیاب جلسے پر لاہوریوںکا شکرگزار ہوں۔سماجی...
اسلام آباد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ مشترکہ اجلاس...
مکتہ المکرمہسعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرمین الشریفین کے تقدس کے پیش نظر تصاویر اور ویڈیوز بنانے...