مریم نوازکی آمد کے وقت میں ردوبدل ہفتہ کی سہ پہر3بجے لاہورپہنچیں گی

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے، وہ اب 28جنوری ہفتہ کو لاہور پہنچیں گی۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز صاحبہ اب 28 جنوری ہفتہ کی سہ پہر تین بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی ۔