اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفرکی حقیقت جاننے کے لئے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل سے متعلق دائر کی گئی آئینی درخواستوں کی ان چیمبر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کسی دوسرے جج کے پاس بھجوانے کے لئے چیف جسٹس کوانتظامی حکم کے لئے واپس بھجوادیا ہے ، جسٹس سردار طارق مسعود نے منگل کے روز درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر چیمبر اپیلوں کی اپنے چیمبر میں سماعت کی تو درخواست گزار ذوالفقار بھٹہ ایڈوکیٹ اور سید طارق بدر پیش ہوئے ،ذرائع کے مطابق ذوالفقار بھٹہ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائفر کے حوالے سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بین الاقوامی سازش کے تحت انکی حکومت گرانے کے بیانیہ سے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، یہ معاملہ آئین کے آرٹیکل 184(3) کے زمرہ میں آتا ہے،انہوں نے فاضل جج سے درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے انہیں سماعت کیلئے کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تاہم فاضل جج نے درخواستوں کی ان چیمبر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل انتظامی حکم کے اجراء کے لئے دوبارہ چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
اسلام آباد سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کے الزام میں کا رروائی کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے 16 ارکان میں سے منگل کو...
اسلام آباد وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ن نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔ سیکشن افسرکامرس...
اسلام آباد قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے 50 منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے...
اسلام آباد سات بڑے آئی پی پیز کی ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا منظوری کی درخواست ، نئے ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے ماڈل پر...
اسلام آباد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ،دہشتگردی کو3 ماہ میں قصہ پارینہ بنانے کا عزم ،شرکاء کا پاکستا ن سے...
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس، الیکٹرک اور فیڈر بسوں کی آپریشنل حکمت...
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا دسواں اجلاس منگل کے روز چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد...
اسلام آباد منیارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ : 39 ملین روپے کی 31 چھوٹی سکیمیں منظور، غیر مسلم عبادتگاہوں، صحت و تعلیمی...