کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے استعفوں کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچ گیا ہے، اسپیکر کو اپریل میں ہی استعفے قبول کرلینے چاہئیں تھے، قومی اسمبلی کی مدت میں چھ ماہ کے اضافے کی گنجائش نہیں ہے، آئین پر عمل کرتے ہوئے وقت پر عام انتخابات کروانے چاہئیں، صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات انشاء اللہ بارہ اپریل سے پہلے ہوجائیں گے۔ وہ جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالاکبر چترالی ،جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو اور سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل بھی شریک تھے۔عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ پور ے ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہوں، اسپیکر کو پی ٹی آئی کے استعفے قبول کرنے میں اتنی جلدی نہیں کرنی چاہئے تھی، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگراں سیٹ اپ اگست تک چلے گا، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات قومی اسمبلی کے الیکشن کے ساتھ ہوں گے، خبریں ہیں اگست میں قانون سازی کے ذریعہ قومی اسمبلی کو چھ ماہ کی توسیع دیدی جائے گی۔ سائرہ بانو نے کہا کہ عمران خان کو ان کی پارٹی کے میرجعفر اور میرصادق نے ڈبودیا، شہباز شریف پہلے اپنی کابینہ کا حجم کم کریں پھر عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کا سوچیں، پنجاب میں نگران سیٹ اپ طویل عرصہ کیلئے آیا ہے۔سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 100سے زائد خالی نشستوں پر آئین کے مطابق 60روز میں الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے 47ارب روپے کا بجٹ مانگا تھا جبکہ ان کے پاس 18ارب روپے تھے، دو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کو 22ارب روپے کی ضرورت ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کمیشن کو صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی کی خالی نشستوں اور اکتوبر میں عام انتخابات کیلئے 70ارب روپے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا کہ وولٹیج کے زیادہ اتار چڑھاؤ کی وجہ سے پاور پلانٹس ازخود بند ہوئے جس کے سبب بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، تربیلا ڈیم کی فریکوئنسی منگلا ڈیم سے ملانے میں پرابلم کے باعث بجلی کی فراہمی بحال ہونے میں تاخیر ہوئی، جوہری پاور پلانٹس بھی پرسوں صبح دوبارہ چلنا شروع ہوجائیں گے، اس وقت بجلی کے نظام میں کوئی خرابی نہیں ہے، بجلی کا نظام کافی حد تک بحال ہوچکا ہے پرسوں تک مکمل طور پر بحال ہوجائے گا، کراچی الیکٹرک اس نظام کا حصہ نہیں ۔ خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو آئین کے مطابق اپریل میں ہی پی ٹی آئی کے استعفے قبول کرلینے چاہئیں تھے۔عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کا 80فیصد نظام ابھی تک بحال نہیں ہوا ہے، پشاور میں لوڈشیڈنگ ہے جبکہ معمول کے مطابق اس وقت لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی ہے، اس وقت سیاست جمہوریت نہیں چال بازی کا نام بن چکی ہے، مخالفوں کو غیرآئینی و غیرقانونی طریقے سے ہٹانے کا سیاست بن گیا ہے، پی ٹی آئی میں جمہوریت نہیں آمریت ہے وہاں بھی ایک شخص فیصلے کرتا ہے ، اسپیکر کو بھی پی ٹی آئی کے استعفے قبول کرنے میں اتنی جلدی نہیں کرنی چاہئے تھی۔ عبدالاکبر چترالی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی کیا حالت ہے ہم دوسرے ملکوں سے بھیک مانگ رہے ہیں،سیلاب زدگان ابھی بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزار ہے ہیں، جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ پور ے ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہوں، میرے خیال میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگراں سیٹ اپ اگست تک چلے گا، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات قومی اسمبلی کے الیکشن کے ساتھ ہوں گے، ایسی خبریں بھی ہیں کہ اگست میں قانون سازی کے ذریعہ قومی اسمبلی کو چھ ماہ کی توسیع دیدی جائے گی۔ جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو نے کہا کہ کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی بھی قلت ہوئی، اندرون سندھ عام حالات میں بھی بیس گھنٹے بجلی نہیں آتی، میں نے عمران خان کو کہا تھا کہ ہمای پارٹی سے مشاورت نہیں ہوئی، اس وقت دو تین لوگ عمران خان سے بھی بڑھ چڑھ کر بول رہے تھے، اب ایک سال بعد تحریک انصاف کو اپوزیشن لیڈرشپ کا خیال کیسے آگیا۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ازبکستان سے ایک ہفتہ قبل پاکستانی کارکنوں کیلئے حکومت پاکستان نے...
اسلام آبادایف بی آر نےملک بھر میں 40ہزار میگا ریٹیل سٹوراور ان سے منسلک آئوٹ لیٹ کی اصل فروخت کا ریکارڈ24...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے ، سیکر ٹیریٹگروپ کےگریڈ 21کے افسر اور ایڈیشنل...
اسلام آ باد پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈکی آڑمیں اسمگلنگ کےخلاف زیرو ٹالرنس کے نتیجے میں رواں مالی سال...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریٹس کیلئے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے افسران کی گریڈ 20اور 21میں ترقی کیلئے سنٹرل...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نوازشریف نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی، بدتمیزی، تبدیلی کی...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں پیر کو بھی کورم کی نشاندہی پر پی ٹی آئی کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سپیکر قومی...
لاہور لاہور اور سیالکوٹ کی گنجان آبادی کےاندر واقع کیمپ جیل اور ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کو شہروں سے باہر شفٹ کرنے...